چنیوٹ کے قبرستان میں صفائی آپریشن

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرضلع بھر کے قبرستانوں میں جامع صفائی آپریشن جاری ہے۔قبرستانوں سے کوڑا کو روزانہ صاف،داخلی راستوں پر صفائی کو یقینی بنانے کے لئیمیونسپل کمیٹیز کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز کو سختی سے ہدایت کی کہ قبرستانوں میں صفائی کو روزانہ یقینی بنائیں تاکہ فاتحہ خوانی کے لئے آنے والوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آئے۔انہوں نے کہا کہ کی پروفارمنس انڈیکیٹرز پر من وعن عملدرآمد میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں