تہرے قتل کے3مجرمان کو سزائے موت و جرمانے کا حکم

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے 2مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے 1ملزم کو تین مرتبہ سزائے موت 40لاکھ روپے جرمانہ جبکہ 2ملزمان کو 2/2مرتبہ سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانہ کے احکامات صادر کر دئیے،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج اسد اللہ سراج نے تھانہ صدر جڑانوالہ کے 2مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے 1ملزم پرو یز کو3مرتبہ سزائے موت 40لاکھ روپے جرمانہ جبکہ 2ملزمان قربان اور اعجاز کو 2/2مرتبہ سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے احکامات صادر کر دئیے ہیں اشتغاثہ کے مطابق ملزمان نے تین سال قبل فائرنگ کرکے چک نمبر 67 گ ب میں 3 افراد عدنان،شاہد اور اصغر کو قتل کیا تھا پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شوائد کیساتھ چالان عدالت میں پیش کیا پولیس تھانہ صدر کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات ہے عوام کو جلد سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں