FBRکو رواں ماہ ٹیکس وصولی میں156ارب کا شارٹ فال

اسلام آباد(بیورو چیف)ایف بی آر کو نومبر میں ٹیکس وصولی میں مسلسل چوتھے ماہ کمی کا سامنا ہے۔نومبرمیں1ہزار34ارب ہدف کے مقابلے میں ٹیکس وصولی878ارب تک محدود رہی۔ حکام ایف بی آرکیمطابق رواں ماہ ٹیکس وصولی میں اب تک156ارب روپیشارٹ فال رہا،آج آخری ورکنگ ڈے میں مزید ٹیکس وصولی متوقع ہے،شارٹ فال میں کمی آئیگی ، اگلے ماہ دسمبرمیں ٹیکس وصولی کا ہدف1406 ارب روپیمقررہے،رواں مالی سال کے پہلے5 ماہ میں ایف بی آرکو ٹیکس وصولی میں بڑی کمی کا سامنا ہے۔حکام ایف بی آرکیمطابق ستمبرمیں 1325 ارب ہدف کیمقابلیمیں 1228 ارب روپیٹیکس جمع کیاگیا، اکتوبرمیں 1026 ارب ہدف کے مقابلے 951 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا،رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا 13.9 ٹریلین روپیکا نظرثانی شدہ ہدف ہے،دستاویز کیمطابق جولائی تانومبر 5 ہزار83 ارب ہدف کیمقابلیوصولی 4 ہزار 715 ارب روپیرہی، جولائی میں 748 ارب ہدف کے مقابلے 757 ارب روپیجمع کییگئے،اگست میں ٹیکس وصولی 950 ارب ہدف کے مقابلے 901 ارب تک محدود رہی۔بجٹ 2025-26 میں ٹیکس وصولی کاہدف 14 ہزار 131 ارب روپیرکھا گیاتھا،سیلابی نقصانات کیباعث آئی ایم ایف کی مشاورت سے ہدف میں نظرثانی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں