بھارت پاکستان سے دلیل کی جنگ بھی ہار گیا

آکسفورڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)آکسفورڈ یونیورسٹی میں بھارتی بیانیہ ٹھس،،انڈیا پاکستان سے دلیل کی جنگ ہار گیا۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں صدر سٹوڈنٹس یونین موسی ہراج کی جانب سے پاک بھارت مباحثہ ہواپاکستانی طلبہ نے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کی، بھارتی پینل کو دلائل اور منطق سے شکست دی۔پاکستانی ٹیم کی قیادت صدر سٹوڈنٹس یونین موسی ہراج نے دو سابق صدور احمد نواز اور اسرار کاکڑ کے ہمراہ کی، تینوں طلبا نے نہایت مدلل انداز میں پاکستان کا مقدمہ رکھا، پاکستانی طلبا نے بھارت کے مذہبی بیانیہ ساز پینل کو ٹھوس دلائل، قانون اور اعدادوشمار کے ساتھ مثر جواب دیا۔بھارتی طلبا مباحثے میں اٹھائے گئے سوالات کا مثر جواب نہ دے سکے، پاکستانی ٹیم نے 106 ووٹ حاصل کئے، بھارتی ٹیم صرف 50 ووٹ حاصل کر سکی، پاکستانی طلبا نے علمی برتری حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے مقف کی فکری مضبوطی کا اظہار کیا۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں بھارتی تھنک ٹینک پاکستانیوں کے ساتھ مباحثے سے بھاگ گئے، ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے پاکستان کا ایسا مباحثہ کبھی آکسفورڈ میں نہیں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں