پاکستان ای سی او کونسل آف منسٹرز کا چیئرمین منتخب

اسلام آباد(بیورو چیف)پاکستان 2026-27کیلئے ای سی او کونسل آف منسٹرز کا چیئرمین منتخب ہو گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتخاب آج ہونے والے 29ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں ہوا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے چیئرمین شپ پر پاکستان کو مبارکباد دی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مبارکباد پر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اگلا ای سی او وزراتی کونسل اجلاس 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں