شوکت خانم’ نمل یونیورسٹی کے اکائونٹس ڈی فریز کرنیکا حکم

راولپنڈی (بیوروچیف) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی جس دوران شوکت خانم کینسر اسپتال کے وکلا عدالت پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے ذاتی اکانٹ فریز کرنے کیلئے ان کا شناختی کارڈ نمبر اسٹیٹ بینک کو بھیجا تھا، اسٹیٹ بینک نے علیمہ خان کے سی این آئی سی پر درج سارے اکائونٹ بند کر دیے۔انہوں نے بتایا کہ شوکت خانم اسپتال کے اکائونٹ فریز کرنے کی کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی، پراسیکیوشن کو شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکانٹ ڈی فریز کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کے اکائونٹ ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 26نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے بینک اکائونٹس فریز کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں