لاہور (بیوروچیف) پنجاب بھر کے میٹرک کے طلبا وطالبات کے اچھی خبر آگئی، داخلہ کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی۔پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینزنے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026کے لیے داخلہ شیڈول میں توسیع کر دی ہے، اس حوالے سے نیا نوٹی فکیشن 26نومبر 2025کوجاری کیا گیا۔نئے شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10دسمبر مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 27نومبر تھی۔ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 دسمبر کر دی گئی ہے، جو پہلے 11 دسمبر تھی۔ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کا نیا وقت 6 جنوری 2026 مقرر کیا گیا ہے، جو پہلے 24 دسمبر تھا۔پی بی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ میٹرک پارٹ ٹو (سالانہ اول) کے امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے۔نوٹی فکیشن تمام تعلیمی بورڈز، کنٹرولرز آف امتحانات اور متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ نئی تاریخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے، یہ فیصلہ طلبہ اور والدین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ داخلہ جمع کرانے میں درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔




