فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی پاسداری کی خصوصی مہم کے دوران گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے والے شہریوں سے مجموعی طور پر 2کروڑ 57لاکھ روپے جرمانہ وصول کر لیے۔ سی ٹی او ناصر جاوید رانا خود بھی سڑکوں پر نکل آئے انہوں نے مختلف مقامات پر ناکوں کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں’ کم عمر ڈرائیورز (نابالغ بچوں) اور دیگر ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے والوں کو روک کر چالان کروائے۔ اور موقع پر ہی شہریوں سے چالانوں کی ادائیگی اور ہیلمٹ خرید کر پہننے والوں کی دادرسی ہو سکی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے والوں کیخلاف خصوصی مہم جاری رہے گی۔




