امریکہ میں تباہ کن برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج

شکاگو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان سے متاثر ہو گئی ہیں، جہاں دو فٹ سے زائد برف نے عمارتوں، گھروں اور سڑکوں کو سفید چادر میں ڈھانپ دیا ہے۔مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نیو یارک، الینوائے، مشی گن اور الاسکا شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ خراب موسم کے باعث ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں نومبر کے مہینے میں سب سے زیادہ برفباری کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، جہاں ائیرپورٹ پر 8.4 انچ برف ریکارڈ کی گئی۔ ائیرپورٹس، ہائی ویز اور شہری نظام پر شدید دبا دیکھنے میں آرہا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید برفباری، یخ بستہ ہواں اور تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ کینساس، نیبراسکا، پینسلوینیا، نیو جرسی اور مشرقی ساحلی ریاستیں بھی برفانی طوفان کی زد میں آنے کا امکان ہے، جہاں 6 انچ یا اس سے زائد برف پڑنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔دوسری جانب برطانیہ میں بھی آئندہ ہفتے شدید برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں