ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد آج رکھا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میںپنجاب کے سب سے بڑے56ارب کے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا ۔سنگ بنیادصوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین رکھیں گے ،اس پراجیکٹ کا سنگ بنیادوزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے رکھنا تھا مگر ناگزیر وجوہات کے باعث ان کا دورہ فیصل آباد منسوخ ہو گیا ۔اب ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیادصوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین رکھیں گے۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد سہیل قادر چیمہ نے بتایاکہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ 33 ملین گیلن ڈیلی کیپسٹی کا حامل ہو گا ۔ ڈینیڈا سسٹین ایبل انفراسٹرکچر فنانس(ڈی ایس آئی ایف)اور پنجاب حکومت کے تعاون سے ستمبرمنصوبہ 2028 تک مکمل ہو گا۔مجموعی طور پر 56 ارب روپے لاگت آئے گی جس میں سے 53 ارب روپے ڈینیڈا بطور ٹائیڈ لون اور گرانٹ فراہم کرے گا جبکہ 3 ارب روپے پنجاب حکومت فنڈنگ کرے گی۔اس میگا پراجیکٹ کے تحت ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر ، مین چینل فور کی تعمیر و بحالی ، مین چینل فور کے ٹرمینل پوائنٹ سے ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ تک ٹرنک سیور لائن کی تعمیر ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے ٹریٹمنٹ ہونے کے بعد پانی کو گوگیرہ برانچ کینال میں ڈالنے کے لئے مین فورس کی تعمیر ، پلانٹ پراجیکٹ کی ضرورت کے مطابق بائیو گیس سے 3 میگا واٹ تک کی بجلی کا حصول اور تین سال تک کی آپریشنز اینڈ مینٹی نینس مکمل کی جائے گی۔33ملین گیلن ڈیلی سیوریج کو ٹریٹمنٹ کے بعد فصلوں کی آبپاشی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں