فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد جہانگیرا نور کا شہری اور رہائشی علاقوں میں نصب گیٹس اتارنے کاحکم ‘راجہ جہانگیر انور کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی زیر نگرانی شہری /رہائشی علاقوں میں رکاوٹ پیدا کرنے والے گیٹس اتارے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوںسے اپیل کی گئی ہے کہ ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے دفتر میں ایسے تمام علاقوں کی نشاندہی کی جائے جہاں گیٹ نصب کئے گئے ہیں جن کے باعث شہریوں ورہائشیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گیٹ اتارنے کے حوالہ سے جلد آپریشن شروع کیا جائیگا۔




