فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی ٹریفک و پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے افراد کے خلاف خصوصی مہم کے دوران گذشتہ روز بھی42افراد کیخلاف مقدمات درج جبکہ لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا، حکومتی ہدایت پر گذشتہ روز طالب علموں کے صرف چالان کئے گئے جبکہ ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق گذشتہ تین روز کے دوران ٹریفک پولیس نے مجموعی طور پر ہیلمٹ نہ لینے والے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اب تک42ملین جرمانہ بھی کیا گیا۔




