فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سبزی منڈی کے قریب مدینہ آئل ملز میں چھاپہ مار کر غیر معیاری اور مضرصحت گھی کی پیکنگ کرتے ہوئے بھاری مالیت کا گھی پکڑ لیا، ایف ایس او حافظ رمیض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سبزی منڈی روڈ پر سیم نالہ کے قریب مدینہ آئل مل میں چھاپہ مارا تو وہاں پر سہیل گھی انڈسٹری پشاور کے شمیم پریمیم بناسپتی گھی کو دیگر مختلف برانڈ کے ڈبوں میں پیک کیا جا رہا تھا اور موقع پر 16کلوگرام پیکٹ کے 150کارٹن اور مختلف گھی کے برانڈ کے پیکجز’ لیبل وغیرہ قبضہ میں لیکر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔




