سٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 68ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر بڑھ گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 465پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1لاکھ 68ہزار 107پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ،67ہزار 642پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت ڈالر کی قیمت 280 روپے42 پیسے پر آ گئی ہے ، ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں