فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے 9 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، جن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آصف علی ڈوگر کو ڈپٹی کمشنر لیہ’ ملیحہ راشد کو ڈپٹی کمشنر خانیوال’ جہانزیب حسین لابر کو ڈپٹی کمشنر خوشاب’ احسان علی جمالی کو ڈپٹی کمشنر بھکر’ عائشہ رضوان کو ڈپٹی کمشنر چینوٹ’ عمران حسین رانجھا کو ڈپٹی کمشنر راجن پور’ سمیع اللہ فاروق کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال’ خالد جاوید گورائیہ کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی جبکہ توقیر الیاس چیمہ کو ڈپٹی کمشنر کوٹ اددو تعینات کردیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔




