پیدائش اور اموات کی رجسٹریشن کیلئے جدید خودکار نظام متعارف

لاہور ( بیو رو چیف )نادرا نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیدائش اور اموات کی100 فیصد رجسٹریشن یقینی بنانے کیلئے جدید اور خودکار نظام متعارف کرا دیا ہے۔ ڈی جی نادرا پنجاب فضہ شاہد کی زیر نگرانی سی آر وی ایس کا دو سالہ منصوبہ باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت پنجاب کے4,500سے زائد ہسپتال، بنیادی مراکز اور دیہی مراکز صحت کو نادرا سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ پیدائش یا وفات کی معلومات اب براہ راست اور خودکار طریقے سے متعلقہ یونین کونسل کو موصول ہو سکیں گی جس سے دیرینہ تاخیر اور پیچیدگیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔شہری اب یونین کونسل کے دفتر کے ساتھ ساتھ نادرا موبائل ایپ کے ذریعے بھی پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ ڈی جی نادرا پنجاب کے مطابق لیڈی ایچی سن ہسپتال میں پائلٹ پراجیکٹ کامیاب طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور اس نظام کے ذریعے 100 فیصد رجسٹریشن کا ہدف ممکن ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں