سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66ہزار پوائنٹس کی حد پر برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 600سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66ہزار 837پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100انڈیکس 1496 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 66ہزار 145پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں