معذوروں کے عالمی دن پر جڑانوالہ میں کوئی تقریب نہ ہوئی

جڑانوالہ(نامہ نگار) ”بے حسی کی انتہا” معذوروں کے عالمی دن پر سرکاری و غیر سرکاری سطح پر کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی،نام نہاد غیر فعال این جی اوز بھی خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مگن رہی،عالمی دن پر معاشرے کے اہم افراد کو نظر انداز کرنے کی روایت برقرار رکھنے والوں کا کڑا احتساب اور این جی اوز کو بلیک لسٹ کیا جائے،عوامی سماجی حلقوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں عالمی معذور ڈے پر سرکاری و غیر سرکاری سطح پر کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی ہے سرکاری اداروں کے افسران اور این جی اوز کی جانب سے عالمی معذور ڈے پر تقریب منعقد نہ ہونے کے اقدام نے معاشرے کی بے حسی کو عیاں کر دیا ہے ایک طرف حکومت پنجاب کی جانب سے اسپیشل افراد کی فلاح و بہبود کی بہتری کیلئے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے تو دوسری جانب “عالمی معذور ڈے” پر جڑانوالہ میں کوئی تقریب منعقد نہ ہونا متعلقہ ادروں کے سربراہان کی مجرمانہ غفلت کے زمرے میں آتا ہے دفاتر میں بیٹھے بھاری تنخواہیں و امراعات لینے والے افسران کاغذی کارروائیوں میں سب اچھا کی رپورٹ پیش کرکے حکام بالا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اسپیشل افراد کے نام پر بننے والی نام نہاد این جی اوز کے نمائندے بھی بدمست ہاتھی بن چکے ہیں این جی اوز کی آڑ میں مبینہ طور پر فوائد حاصل کرنے والوں نے بے حسی کی انتہا کر رکھی ہے اور اسپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے فرضی دعوے کرتی دکھائی دیتی ہے حقیقت میں این جی اوز غیر معال ہو چکی ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ معذوروں کے عالمی دن پر اسپیشل افراد کو نظر انداز کرنے والے بے حس افسران کا نہ صرف کڑا احتساب کیا جائے بلکہ غیر فعال این جی اوز کو بھی بلیک لسٹ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں