فیصل آباد سے DGخان جانیوالی بس میں آتشزدگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) مسافر بس میں آگ، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی ، تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیاحادثہ موٹروے ایم-4 ٹوبہ ٹیک سنگھ، کے قریب پیش آیا، نجی کمپنی کی بس میں آگ بھڑکی تھی، مسافر بس فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی۔آگ بائیں پچھلے پہیے جام ہونے سے لگی، موٹروے پولیس نے بروقت آگ کی نشاندہی کرتے فوری طور پر تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔سید عمران احمد ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ بس میں سوار 44مسافر اور عملہ محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا، بس کا آدھا حصہ جل گیا، موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں