عمرے کی آڑ میں یورپ جانے والے13مسافر گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کی کارروائی، فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پور ٹ پر13افراد گرفتار، پکڑے جانیوالوں میں 3عورتیں، 10مرد شامل، آف لوڈ کر کے ایف آئی اے فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے نے ڈنکی لگا کر لیبیا کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 13افراد کو فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پور ٹ پر آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا ہے، پکڑے جانے والوں کا تعلق فیصل آباد اور جڑانوالہ کے مختلف علاقوں سے ہے جن میں آصف ، اکرم وغیرہ شامل ہیں، گرفتار افراد کے موبائل سے ساجد نامی شخص سے بات چیت ہوئے جو لوگوں کو لیبیا کے راستے بھیجے میں ملوث بتایا جاتا ہے ، پکڑے جانیوالے افراد سے سوال و جواب کے دوران شک گزرا۔ جس پر ان کو گرفتار کیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں