باپ نے کمسن بیٹی کیساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی

سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا میں35 سالہ شخص نے اپنی3سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ پھلروان کی حدود میں پیش آیا جہاں 35سالہ شخص نے تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کئی کلومیٹر تک تلاش کے بعد 3 سالہ بچی کی لاش مل گئی۔بچی کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہیتاہم بچی کے والد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں