جھال پل ٹریفک کیلئے اوپن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کی خاص توجہ سے جھال پل کے جوائنٹس کی تبدیلی کا کام مکمل، دوسری سائیڈ کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تفصیل کے مطابق جھال پل کے دونوں اطراف میں جوائنٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکارتھے، ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور نے اس مسئلہ کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں، مذکورہ پل کو ایک طرف سے پہلے ہی کھولا جا چکا ہے اور اب دوسری طرف58جوائنٹس بھی تبدیل کر دیئے گئے ، جس پر آمدو رفت میں آسانی اور ٹریفک کی صورتحال میں نمایاں بہتری پیدا ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں