سکول وین نے8سالہ طالب علم کو کچل دیا

ڈجکوٹ(نامہ نگار) کم سن طالب علم کو ویننے کچل دیا ،موقع پر جاں بحق ، بیان کیا جاتا ہے کہ نواحی گاوں چک نمبر255ر،ب کا رہائشی نرسری کلاس کا طالب اپنے ہی سکول کے سامنے چھٹی کے وقت کھڑا تھا کہ بچوں کو لیجانے والی سکول وین کے ڈرائیور نے تیز رفتاری سے وین بیک کرتے وقت8سالہ نعمان کو کچل دیا ،ڈرائیور وقاص ولد یونس سکنہ 88 موقع سے فرار ہوگیا واقعہ تھانہ ڈجکوٹ سے چبد فرلانگ پر بابا فرید کالونی کے نجی سکول میں پیش آیا ،واقعہ کے بعد پرنسپل اور وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے متوفی بچے کے دادا فقیر حسین کی درخواست پر وقاص ،شہزاد اور سکول پرنسپل سعدیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں