2ٹریفک حادثات میں ریٹائرڈSIسمیت3افراد جاں بحق،13زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سدھار بائی پاس اور سمندری روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثات میں ریٹائرڈ سب انسپکٹر سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ رینجرز ملازم سمیت 13افراد بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق منٹھار کمپنی کی بس فیصل آباد آ رہی تھی کہ جب وہ جھنگ روڈ پر سدھار بائی پاس پر پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا کر ڈیوائیڈر پر چڑھ کر الٹ گئی، اس میں سوار مسافر بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بس سے نکالا تو 35سالہ ابرار ولد جواد حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا جبکہ دیگر زخمیوں میں 45سالہ محمد اعظم ولد محمد سرور’ 33 سالہ ایاز احمد ولد مشتاق احمد’ 22سالہ عبدالقیوم ولد جاوید احمد’ 20سالہ وسیر احمد ولد شکیل احمد’ 22سالہ ناصر عباس ولد خادم حسین’ 37سالہ فضل ولد محمد حسین’رینجر ملازم 32سالہ راحیل ولد لیاقت’ 50سالہ رشید ولد غلام مصطفی’ 44سالہ صداقت ولد محمد رفیق’ 25سالہ سہیل ولد عبدالمالک’ 30سالہ شاہد ولد اقبال’ 32سالہ آصف ولد صادق’ 19سالہ احمد ولد عبدالطیف بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں پر 37سالہ فضل ولد محمد حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ جبکہ دوسرا حادثہ تھانہ روشن والا کے علاقہ سمندری روڈ پر فورسیزن سوسائٹی کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار ریٹائرڈ سب انسپکٹر صابر علی خان کو ٹکر مار کر بری طرح زخمی کر دیا جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں