فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چوہدری عابد شیر علی کے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی کا بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل نے سینیٹر کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔ عابد شیر علی کے مقابلہ میں صرف ایک امیدوار رہ گیا ہے، امید ہے کہ وہ بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لے گا جس کے بعد چوہدری عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔




