لارڈز (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کو دعوت دینے کیلئے لندن کے تاریخی میدان لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔لارڈز میں منعقدہ روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج رہاایونٹ میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز شریک ہوئے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نیبھی روڈ شو میں شریک تھے۔دوران شو محسن نقوی نے پی ایس ایل سے متعلق تفصیلات سےآگاہ کیا۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹونٹی لیگز میں شامل ہے۔




