صرف مائیک اٹھالینے سے کوئی صحافی نہیں بن جاتا ‘ زارا اکبر

لاہور(شوبز نیوز) نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہاہے کہ صرف مائیک اٹھالینے سے کوئی صحافی نہیں بن جاتا ، پاکستان میں کسی کی بھی پگڑی اچھال کر شہرت حاصل کرنے کا رواج چل نکلا ہے ، میرے خلاف ایک وی لاگر نے جو الزام تراشی کی ہے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ صحافت ایک سنجیدہ شعبہ ہے لیکن کچھ لوگوں نے اسے ٹکے ٹوکری کر دیا ہے ، جو اصل صحافی ہیں وہ خبر کی تحقیق کرتے ہیں ، کسی پر لگائے گئے الزام پر متعلقہ شخص سے پوچھتے ہیں لیکن آج کل کی صحافت کا کوئی سر پیر نہیں جس کے ہاتھ میں موبائل اور مائیک آ گیا وہ صحافی بن جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں صحافتی تنظیموں سے بھی مطالبہ کروں گی کہ ایسے لوگوں کا محاسبہ کیا جائے تاکہ کوئی کسی کی پگڑی نہ اچھال سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں