عابد شیر علی کے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر وزیراعظم خوش،نیک تمناؤں کااظہار

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چوہدری عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد، مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مسلم لیگ (ن) کو عوامی خدمت کی بدولت ہر محاذ پر فتح نصیب ہو رہی ہے۔ عابد شیر علی بطور سینیٹر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی لازوال قیادت میں ملکی تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔عابد شیر علی پارٹی کے سرگرم رہنماء ہیں۔انہوں نے گزشتہ ادوار میں عوامی خدمت سے اپنا نام بنایا ہے،بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ الحمد اللہ! شکر رب کریم کا ،والدین کی دعاؤں، قیادت کے اعتماد سے ایوان بالا کا رکن بلا مقابلہ منتخب ہوا ہوں ۔ قائدمیاں نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا شکریہ جس نے مجھ سے ادنیٰ کارکن پرنہ صرف اعتماد کیا بلکہ ہر مشکل وقت میں بھی ساتھ دیا ، اپنی قیادت ، ملک و قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ انشااللہ قومی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں