میاں ساجد الرحمن کے بھتیجے کی دعوت ولیمہ میں سرکردہ شخصیات کی شرکت

فیصل آبا (وقائع نگار خصوصی) فیصل آباد کی ہردلعزیز سماجی’کاروباری شخصیت میاں محمد رمضان کے پوتے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگرم رہنما میاں ساجد الرحمن (چاغی آئس بار والے) کے بھتیجے میاں فہد رحمن کی دعوت ولیمہ کی تقریب بہت بڑے سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی’ کینال روڈ پر واقع دی مرینہ ایونٹ کمپلیکس میں منعقدہ دعوت ولیمہ میں مہمانوں کی پرتکلف کھانوں کے ساتھ تواضع کی گئی’ میاں ساجد الرحمن نے اپنے بھائیوں میاں عبدالرحمن’ میاں عابد رحمن’ میاں عارف رحمن اور اپنے فیملی کے دیگر ممبران سمیت اپنے دوست احباب کے ہمراہ معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا’ دعوت ولیمہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں بابائے سیاست چوہدری شیرعلی’ ڈیلی بزنس رپورٹ کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک’ ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری’ ایم این ایز راجہ دانیال’ میاں علی سرفراز’ سی او فیسکو چوہدری عامر پنوں’ سابق وائس چیئرمین واسا میاں عرفان منان’ سابق ایم پی ایز شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ’ چوہدری فقیر حسین ڈوگر’ مہر حامد رشید’ خواجہ محمد اسلام’ مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمن’ کاروباری شخصیات چوہدری پرویز اقبال کموکا’ الحاج اسلم بھلی’ شفاعت علی رانا’ میاں عدنان جاوید’ حافظ شفیق کاشف’ رانا محمد احسان’ میاں اشرف مٹھو’ مرزا محمد ادریس’ وزیراعظم کے مشیر رانا احسان افضل خاں’ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد’ میونسپل کارپوریشن کے سابق اپوزیشن لیڈر چوہدری شیراز کاہلوں’ خواجہ حمد اسلام ایڈووکیٹ’ میاں آصف مبارک’ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر’ سابق ایم این اے میاں قاسم فاروق’ میاں ذوالفقار عنایت’ سابق ڈپٹی میئر چوہدری عبدالغفور نمایاں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں