رائٹ سائزنگ پالیسی،پاکستان پوسٹ کی466پوسٹیں ختم

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان پوسٹ نے وفاقی کا بینہ کی رائٹ سائزنگ پالیسی تحت ملک بھر میں گریڈ 2تا 14ملازمین کی خالی 466 پوسٹیں ختم (Abolish)کر دیں، جو آ سامیاں ختم کی گئی ہیں ان میں یو ڈی سی ،ایل ڈی سی ،کلرک ، ٹائم اسکیل کلرک ، پوسٹ مین، میل پئن، پورٹر،پوسٹل کلرک ،اے ایس پی او، ایس وی اور رنر کی آسامیاں شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر تمام پوسٹل سرکلز کو ختم پوسٹ کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا۔ وفاقی وزارت مواصلات کی منطوری سے نوٹیفیکیشن جاری ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سکیل 2کی سب سے زیادہ 216اور سکیل 9کی 141پوسٹس ختم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں