اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ 431 گ ب میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار’ جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ سب انسپکٹر قیصر مختار نے چوکی انچارج’ ایلیٹ فورس کے ہمراہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے 431 گ ب میں چھاپہ مارا تو اشتہاری ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کر دی اور فصل کماد میں گھس کر بھی فائرنگ جاری رکھی جبکہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں ملا جس نے اپنا نام طارق عرف بگو بتایا جو کہ پولیس کو ڈکیتی’ راہزنی’ چوری’ قتل واقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ پولیس کو مطلوب تھا۔ جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مضروب کو ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں