اگلے سال دنیا ختم ہونیکی پیشگوئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)65سال قبل 1960میں امریکی سائنسدان ہائنز وون فورسٹر نے پیشگوئی کی تھی کہ جمعہ 13نومبر 2026کو دنیا کا خاتمہ ہو جائیگا،ان کے مطابق یہ زیادہ آبادی کی وجہ سے ہوگا۔ تفصیلی رپورٹ کے مطابق امریکی سائنسدان ہائنز وون فورسٹر نے اپنی پیش گوئی میں بتایا تھاکہ انسانی آبادی میں لامتناہی اضافہ دنیا کے خاتمے کی وجہ بنے گا۔ وون فورسٹر کے مطابق انسانی نسل آخر کار یا تو زیادہ آبادی کی وجہ سے ختم ہو جائے گی یا پھر نیوکلیئر جنگ یا دیگر خطرناک طریقوں سے خود تباہ ہو جائے گی۔ سائنسدان نے یہ بھی کہا کہ اگر انسان اپنی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے، جیسے زیادہ بچوں والے خاندانوں پر بھاری ٹیکس لگانا، تو اس تباہی کو روکا جا سکتا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی دنیا کے خاتمے کی کئی پیشگوئیاں کی جاچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں