ڈالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پیڑا کالونی روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ پر موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چک نمبر381ج ب کاہلواں کا رہائشی عبید الرحمن موٹر سائیکل پر گائوں کی طرف جا رہا تھا کہ سامنے جانے والے ڈالے سے اس کی موٹر سائیکل پیچھے سے ٹکرا گئی، جس کے بعد وہ دوسرے موٹر سائیکل سوار جاوید سے بھی ٹکرا گیا۔ ٹکر کے نتیجے میں عبید الرحمن کی موٹر سائیکل سڑک کے کنارے کھیتوں میں جا گری۔جس کے نتیجے میں 26 سالہ عبید الرحمن ولد محمد مظہر سر میں شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے میں زخمی ہونے والا 50 سالہ جاوید ولد طفیل، جس کے دائیں ہاتھ پر خراشیں اور دائیں پاں میں تکلیف پائی گئی، کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں