بطور سینیٹر ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاؤں گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب سینیٹرچوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ایوان بالا کا بلامقابلہ رکن منتخب ہونے پر پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں دوستوں ، بھائیوں ، بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں اور مسلم لیگ( ن) کے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ، فون کالز کیں اور خود تشریف لا کر مبارکباد دی ، علالت کے باعث بعض دوستوں کو بر وقت جواب نہ دینے پر معذرت خواہ ہوں ،مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر ایوان بالا کا رکن بنایا ہے یہ سب اس کی ذات کا کرم ہے۔ انشااللہ بطور سینیٹر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کروں گا،ملکی تعمیرو ترقی اور قانونی سازی میں اہم کردار ادا کرو ں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں