امریکی ویزا کیلئے سوشل میڈیا جانچ لازمی قرار

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے امریکی ویزا کی درخواست پر5سال کی سوشل میڈیا جانچ لازمی قرار دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نئے فیصلے کا اطلاق کب سے کیا جائے گا، درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکائونٹس کو جانچا جائے گا کہ انہوں نے نے امریکا یا یہود مخالف مواد تو نہیں شیئر کر رکھا۔سوشل میڈیا اکائونٹس سے دہشت گردی سے متعلق ترویج کی بھی جانچ ہوگی، امریکا آنے والوں سے اہل خانہ کی معلومات بھی پوچھی جائیں گی، ٹرمپ پہلے ہی 19ممالک کے شہریوں پر امریکا کے دروازے بند کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں