پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے تک بڑی کمی کا امکان ہے ذرائع کے مطابق پٹرول 36پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11روپے 85پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے ، اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11روپے 70پیسے اور لائٹ ڈیزل 10روپے 1پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔ اگر تجویز کردہ کمی ہوئی تو اس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263روپے نو پیسے،ہائی اسپیڈ ذیزل کی نئی قیمت 267روپے 80پیسے ہو جائے گی، اس کے علاوہ مجوزہ کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 181روپے 16پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153روپے 76پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں