زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2مزدور زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)66 ج ب دھاندرہ میں زیرتعمیر گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو محنت کش زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 32سالہ نوید ولد عبدالستار اور 30سالہ فہیم ولد یونس زیرتعمیر مکان کی چھت پر کام کر رہے تھے کہ ٹی آر گارڈر کی چھت زمین بوس ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں