پی ٹی آئی کو مالی بحران کا سامنا

کراچی(بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مالی بحران کا شکار ہوگئی۔پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے مالی بحران کے حوالے سے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا فردوس شمیم نقوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چلانے کے لیے ہر پارلیمنٹرین اپنی تنخواہ کا 10فیصد پارٹی فنڈ میں دے گا۔خط میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ ہر ایم این اے، سینیٹراور ایم پی اے ماہانہ 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کرے گا۔فردوس شمیم نقوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی سرگرمیوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر رقم بھیجی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں