ڈپریشن کے شکار ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ علی کالونی میں ڈپریشن’ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ایم بی بی ایس ڈاکٹر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ علی کالونی کا رہائشی 30سالہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ابوبکر خان ولد زاہد یعقوب خان گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے ذہنی طور پر پریشان تھا۔ اسکی دو بہنیں بھی ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں، گزشتہ روز ڈاکٹر ابوبکر نے کمرہ میں جا کر اپنے سینے میں گولی مار کر لی۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں