مخالفین کی فائرنگ سے زخمی عدالتی اہلکار دم توڑ گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ایڈیشنل سیشن جج کا ریڈر ہسپتال میں دم توڑ گیا،قتل ہونیوالا میاں طاہر منیر بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ راستہ میں مخالفین نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کے نواحی گائوں چک نمبر 77گ ب کا رہائشی میاں طاہر منیر ایڈیشنل سیشن جج جڑانوالہ کی عدالت میں ریڈر کے فرائض سر انجام دیتا تھا گزشتہ روز موٹر سائیکل پر اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ راستہ میں مخالفین عدنان، ناصر مزمل وغیرہ نے روک کر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ زخمی ہونیوالے میاں طاہر منیر کو طبی امداد کیلئے فیصل آباد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع پر پولیس تھانہ ستیانہ نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں