یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے غزہ سیزفائر کی ایک اور سنگین خلاف ورزی، صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں گاڑی پر ڈرون حملہ کر دیا۔ نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حملے میں القسام بریگیڈ کے نائب سربراہ، رائد سعدکو نشانہ بنایاگیا ڈرون حملے میں پانچ فلسطینی شہید اور 25زخمی ہو گئے، حماس نے ابھی تک رائد سعد کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔ ادھر لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے غیر مسلح ہونے سے انکار کر دیا، تقریب سے خطاب میں کہا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنیکا مطالبہ امریکا اور اسرائیل کا ہے۔ جو لبنان کے مفاد میں نہیں ہے۔




