شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے’ ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے۔شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر اپنے ردعمل میں امریکی صدر نے کہا داعش سے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا امریکی صدر نے مزید کہا کہ شام میں حملے میں 3عظیم امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسردہ ہوں، امریکی فوجیوں پر دوبارہ حملہ ہوا تو جوابی کارروائی کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شام کے تاریخی شہر تدمر (پالمیرا) کے نواح میں مشترکہ گشت کے دوران امریکی اور شامی افواج کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2امریکی فوجیوں سمیت 3امریکی شہری ہلاک ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں