لاہور (بیوروچیف) دوسرے صوبوں کے بعد پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمیاداروں میں 22دسمبر سے 11جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 10جنوری تک بند رہیں گے، 11جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز 12جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔




