فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )ڈویژنل کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آبادراجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر61لاکھ روپے کی لاگت سے شہرکی 6مرکزی سڑکوں پر ٹریفک سائن بورڈز نصب کیے جا رہے ہیں جن میں کینال روڈ، جڑانوالہ روڈ، ستیانہ روڈ، سمندری روڈ، جھنگ روڈ اور سرگودھا روڈ شامل ہیں جبکہ جڑانوالہ روڈ پر سائن بورڈز نصب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور باقی روڈز پر بھی سائن بورڈز کا کام جلد شروع کر لیا جائے گا۔فیصل آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جھال پل پر پینٹ /آرٹ کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔




