سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 71ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 606پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 71ہزار 400پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 70ہزار 794کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280روپے 30پیسے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں