یورپ کی طرز پر لاہور میں جدید ٹریفک سسٹم متعارف

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت اورٹیپا کا ٹریفک سگنلزپررش اورلمبی قطاروں کاموثر و جدید حل، راہگیروں کے لئے پیلیکن سگنلز کی تنصیب کے منصوبے کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ، یورپی ممالک کی طرز پر لاہور میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔ مثرلین ڈسپلن کے قیام میں بھی مدد ملے گی، مال روڈپرکامیاب پائلٹ پراجیکٹ کے بعد دیگر شاہراہوں پر بھی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں لاہورکی 20 سے زائد اہم شاہراہوں پر جدید سسٹم لگایاجائے گا، محکمہ ہائوسنگ پنجاب کے تحت ٹیپا جدید سسٹم کی تنصیب کرے گا، محکمہ ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کی اہم سمری کو صوبائی کابینہ سے منظوری مل گئی۔ ٹیپا اور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے اہم شاہراہوں کا انتخاب کیا گیا، پیلیکن ٹریفک سسٹم کی تنصیب کا عمل 5ماہ میں مکمل کیا جائیگا، ویڈیووہیکل ڈٹیکشن سسٹم کے ذریعے ٹریفک مینجمنٹ خودکارنظام سے کی جاسکے گی۔محکمہ ہائوسنگ کے مطابق مرکزی اربن ٹریفک کنٹرول سسٹم بھی لگایا جائے گا، زیبرا کراسنگ پر ٹریفک سگنل سے منسلک ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب ہوگی، سسٹم کو سمارٹ سٹی سسٹم سے بھی منسلک کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل سے پیدل مسافر با حفاظت سڑک پار کر سکیں گے، ٹریفک سگنلز پر رش اور لمبی قطاروں کا سلسلہ ختم ہو گا، جدید سسٹم سے اہم ڈیٹا ریکارڈ کیا جا سکے گا۔ جی پی او، ہائیکورٹ، ریگل، گورنر ہاوس، ڈیوس روڈ اور کینال روڈ جنکشن منصوبے میں شامل، ظفر علی روڈ، فورٹریس سٹیڈیم، جناح چوک، سرفراز رفیقی روڈ سگنلز منصوبے میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ سیکرٹریٹ، فیروز پور روڈ، مسلم ٹائون موڑ، بھیکیوال، دبئی چوک سگنلز، برکت مارکیٹ، فردوس مارکیٹ، عسکری 10اور پرویز اسلم چوک منصوبے میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں