SECمینجمنٹ پنشن فنڈ میں5کروڑ61لاکھ کے گھپلے

اسلام آباد ( بیو رو چیف )وزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے ایس ای سی مینجمنٹ کے پنشن فنڈز میں کروڑوں غبن کا کیس میں اسلام آباد کی عدالت سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ملزم طلحہ رسول کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے11ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پنشن فنڈ میں کروڑوں روپے کی خردبرد پر11ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی تفتیش میں بینک افسران اور نجی افراد کی ملی بھگت سامنے آگئی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے 10 جعلی چیکس کے ذریعے چار کروڑ 61 لاکھ روپے نکلوائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں