فیصل آباد کو کرائم فری بنایا جائیگا،آر پی او

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیراکی پرنٹ اینڈالیکٹرانک میڈیا بیوروز سے ریجنل پولیس آفس میں میٹنگ۔ میٹنگ میں پولیس اور میڈیا کے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے، عوام تک مستند اور بروقت معلومات کی فراہمی اور پولیس کے مثبت تشخص کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندگان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہااور کہا کہ میڈیا کا مثبت اور غیر جانبدار کردار معاشرتی ترقی و استحکام کا ضامن ہوتا ہے آر پی او نے میڈیا نمائندگان کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پرمکمل حمایت اورمیڈیا نمائندگان سے باقاعدہ رابطے اور مستقبل میں ملاقاتوں کے تسلسل کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا کہ پولیس اور میڈیا کا باہمی تعاون معاشرتی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔آر پی او فیصل آباد نے کہا کہ منفی پروپیگنڈے،افواہوں اور گمراہ کن خبروں کے مؤثر سدِباب پر جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے اور پولیس کی کارروائیوں، اصلاحاتی اقدامات اور عوامی خدمت سے متعلق امور کو ذمہ دارانہ انداز میں میڈیا کے ذریعے اجاگر کیا جائے۔عوام الناس کو موجود ہ حا لات و واقعات سے آگاہ رکھنا اور انکی حقائق تک رسائی میڈیا کی دن رات مسلسل کا وشوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوتی ہے میڈیا نمائندگان نے یقین دہانی کروائی کہ میڈیا پولیس کی مثبت کارکردگی کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے اور شفاف معلومات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔مزید آ ر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے میڈیا نمائند گان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے تعاون سے حالات کو پر امن رکھنے کی ہر ممکن کو شش کی جائیگی تاکہ ریجن فیصل آباد کو کرائم فری بنایا جاسکے اورلوگوں کو در پیش مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں