جڑانوالہ بارکے انتخابات کا شیڈول جاری

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات10جنوری 2026کو ہونگے، الیکشن بورڈ بھی تشکیل دیدیا گیا تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 18 اور 20 دسمبر تک کاغذات وصولی نامزدگی،وصولی درخواست اعتراضات 22 دسمبر 2025,جانچ پڑتال کاغذات نامزدگی واپسی کی تاریخ 23 دسمبر 2025, حتمی فہرست 24 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی جبکہ سالانہ انتخابات 10 جنوری 2026 کو ہونگے دوسری جانب الیکشن بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے چیئرمین الیکشن بورڈ کے فرائض میاں ظفر اقبال ایڈووکیٹ،ممبران الیکشن بورڈ کے فرائض چوہدری نوید احسان گجر ایڈووکیٹ،عبدالرحمن ایڈووکیٹ، چویدری عتیق الرحمن مان ایڈووکیٹ، ملک خضر حیات کھوکھر ایڈووکیٹ، میاں عمران دانش ایڈووکیٹ سرانجام دیں گے الیکشن شیڈول جاری ہونے پر گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے اور امیدوران نے بھرپور مہم کا آغاز کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں