PIA کی نجکاری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل

کراچی (بیوروچیف) قومی ایئرلائنز پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیاہے ، پی آئی اے کی بولی کے لئے چاروں کنسورشیم کے فنانس اور ایچ آر ماہرین نے ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔کراچی میں چاروں کنسورشیم کے آفیشل کی سی ای اوپی آئی اے و دیگر کے ساتھ اجلاس ہوا جس دوران پی آئی اے کی بولی کے لئے چاروں کنسورشیم کے فنانس اور ایچ آر ماہرین نے ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، تمام کنسورشیم اپنی بڈ 23دسمبر کو بولی میں پیش کرینگے، پی آئی اے کے پاس اس وقت 34طیارے اور 90سے زائد روٹس ہیں، پی آئی اے ملازمین کی مجموعی تعداد ساڑھے 7ہزار،کنسورشیم کو ریکارڈ اور تفصیل فراہم کر دی گئی۔پی آئی اے کی یومیہ ڈومیسٹک،انٹرنیشنل روٹس سیکل آمدنی ، پائلٹس،ایئرکرافٹ انجینئرز،فضائی میزبانوں، گرانڈاسٹاف کی تفصیلات کنسورشیم کو فراہم کر دی گئیں۔پی آئی اے انتظامیہ سمیت افسران اور پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی تفصیل بھی فراہم کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پی آئی ایخریداری کرنے والے کنسورشیم کے ذمے نہیں ہو گی، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے شفاف عمل کے تحت بولی کو میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں